Tawazan Article by Sadia Rafiq
توازن
ایک دن مین اپنی پھوپھو کے گھر گئ۔
وہ اپنے گھر کے لاونج میں بیٹھی ہوئ تھی۔۔۔
پاس ہی اٗن کا سات سال کا بیٹا جس کا نام حمدان ہے ڈرائنگ کر رہا تھا۔ ۔۔۔
بچے ک پاس مختلف پیپر تھے اٌس نے ایک پیپر اٌٹھایا اٌس کو فولڈکیا۔۔۔
جس سےپیپرکی دو تہی بن گئ۔
بچے نے پھر دوبارہ فولڈ کیا۔
پیپر کی چار تہ بن گئی ۔۔۔اس نے بالکل درمیان میں ڈوٹ لگایا۔۔۔
سیدھا کر کے اٌس پر ڈرائنگ کرنے لگا۔
مجھے دیا اور ایک خود پکڑ کر صوفے پر بیٹھ گئ اور باتیں کرنے لگی۔
تھوڑی دیر بعد حمدان ڈرائنگ والا پیپر لے کر پھوپھو کے پاس آیا۔
پھو پھو نے پیپر پکڑ کر ڈرائینگ دیکھی اور حمدان سے کہا
" صیح نیہں دوبارہ بناؤ۔ ۔۔"
حمدان کا منہ لٹک گیا۔ لاونج میں مختلف پیپر دیکھ کر لگ رہا تھا
وہ کافی دیر سے بنا رہا ہے شاید اب وہ تھک گیا تھا۔
میں نے حمدان سے پیر پکڑ کر ڈرائینگ دیکھی
تو ایک خوبصورت flagبناہوا تھا۔۔۔۔
colorبہتneatکیےہوئے تھے۔۔۔۔
ڈرائینگ دیکھنے میں بہت خوپصورت لگ رہی تھی۔ ۔۔۔
میں پھوپھو سے کہا
" ڈرائینگ تو ریحان نے بہت خوبصورت بنائی ہے ۔
آپ کیوں کہہ رہی ہیں ٹھیک نہیں بنی؟"
پھوپھو نے کہا۔
" اس میں توازن نہیں ہے ۔۔۔"
میں نے ڈرائینگ کو غور سے دیکھا تو
flagکی اوپر والی لائن تھوڑی سی ٹیڑھی تھی۔۔۔۔
مجھے بہت حیرانگی ہوئی کہ پھوپھو نے ذرا سی وجہ سے غلط قرار دیا۔
میں نےپھوپھو سے کہا "۔
پھوپھو ابھی پچہ ہے اور لائن بھی تو تھوڑی سی لائن سے باہر ہے وقت کے ساتھ خود ہی سیکھ لے گا۔"۔۔۔۔
پھوپھونےکہا۔۔
"یہ ہی تو مسلہ ہےہم بچوں کی چھوٹی چھوٹئ غلطیاں اس لئے چھوڑدیتے ہیں کہ وقت کے ساتھ خود ہی ٹھیک ہو جائیں گی۔۔۔۔
جبکہ وہ ٹھیک ہونے کی بجاۓ وقت کے ساتھ بڑھتی جاتی ہیں، بچے اچھائی اور برائی میں توازن نہیں رکھ پاتے اور اپنی زندگیوں میں توازنکو کھو دیتے ہیں۔"
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Comments
Post a Comment