Khawateen March Article by Anila Sadiq
خواتین مارچ۔۔۔ انیلا صادق میراجسم میری مرضی " ایسا سلوگن کیا اس معاشرے میں جہاں عورت حکومت کرتی ہے۔ایک ایسا اسلامی معاشرہ جس میں بیٹی کو رحمت ،ماں کو جنت ،بہن کو مان اور بیوی کو عزت کا مقام حاصل ہو وہاں کیا اس طرح کے نازیبا اور باز گشت سلو گنز اور الفاظ استعمال کر کے عورت پر ہونے والے تشدد اور زیادتیوں کی اس طرح مزاحمت کرکے کیا آج کی عورت کو وہ مقام دلا سکتا ہے جو بہت پہلے ایک عورت کو اسلام کی رو سے ملا یا میسر ہے ۔محترمہ ماروی سرمد صاحبہ عورت کو اس کے مقام سے نہ گرائیں خدارا ! ہم سب تو جانتے ہیں عورت کا مقام ایک اسلامی معاشرے میں مگر میں عورتوں کے حقوق کے نام نہاد علمبردار منتظمین کو تاریخ کا وہ آئینہ دکھانا چاہتی ہو خصوصا" ان ماروی سرمد صاحبہ کو۔یہ عورت کیا تھی ؟زندہ درگور کر دی جاتی تھی۔۔یہ غیرت کے نام پر قتل کر دی جاتی تھی۔یہ معاشرے پر بوجھ سمجھی جاتی تھی ۔مردہ شوہر کے ساتھ جلا دی جاتی تھی اور تو اور اسکو وراثت کا کوئی حق میسر نہ تھا۔اسلام کے ظہور کے بعد اسے وہ مقام ملا جس سے وہ خاندان بھر پر حکومت کرنے لگی۔بہن ،بیٹی، ماں اور بیوی کی صورت می...