Sunehri Jorr by Saira Ghaffar
سنہری جوڑ (سائرہ غفار) اس نے پوچھا تھا:"اس کی صرف ماں مر گئی ہے یا باپ بھی مرگیاہے"۔ اور وہ تو جیسے کاٹو تو بدن میں لہو نہیں کے مصداق اس کی شکل دیکھتا ہی رہ گیاتھا۔ اس کے پاس کوئی جواب نہیں تھا کیونکہ اس نے اپنی بیوی کے ساتھ شاید خو دکو بھی مردہ ہی تصور کرلیاتھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حبیبہ کی پیدائش کے تین گھنٹے بعد ہی الشبہ نے اس فانی جہاں سے کوش کر لیاتھا۔ اس نے اپنی بیٹی کو دیکھا اور دھیرے دھیرے اس نے آنکھیں موند لیں۔ حبیبہ اپنی ماں کے چہرے تو تک رہی تھی۔۔۔ ہاتھ پائوں چلا رہی تھی۔۔۔ مگر وہ تو وہاں تھی ہی نہیں۔۔۔۔ عباد نے اپنی بیٹی کو گود میں لیا تو اسے معلوم تھا کہ الشبہ زندگی اور موت کے درمیان جھول رہی ہے۔ بیٹی کو دیکھنے کی خواہش بھی اس نے جن مردہ سانسوں کے درمیان کی تھی عباد نے وہ سب منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔۔۔ یہ ان کی زندگی کے ساتھ گزارے دس سالوں کی پہلی خوشی تھی اور خوشی سے زیادہ یہ دکھ کی گھڑی بن گئی تھی۔ نرس نے الشبہ کی گود سے حبیبہ کو الگ کیا اور عباد کی بانہوں میں تھما دیا۔ عباد نے ایک نظر اپنی ننھی پری کو دیکھا اور اپنی ز...