Aurat aur parda Article by Mahasin Abdullah
عورت اور پردہ محاسن عبدالله ﷽ *********************** اللہ کے لیے تمام تعریفیں اور صلاة وسلام کا اعلی درجہ ہمارے سردار محمد رسول اللہ ﷺ اور انکے تمام صحابہ پر ہو۔۔ ارشاد ربانی ہے۔۔ وقل للمؤمنات يغضضن من ابصارهن و يحفظن فروجهن ولا يبدين زينتهن الا ما ظهر منها۔۔ اور مؤمن عورتوں سے بھی کہہ دیجیے کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھے، اپنے شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور وہ اپنی زینت کا اظہار نہ کریں۔۔ سوائے اس کے جو اس میں سے ازخود ظاھر ہوجائے۔۔ اس ایتِ مباركہ میں مؤمن عورتوں کیلیے اللہ رب العزت سب سے پہلے جو حکم دیتا ہے وہ ہے غض البصَر يعنی کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھنا۔۔ نگاہیں نیچی رکھنے کا مطلب کسی غیر محرم کو دیکھنے سے گریز کرنا ہے۔۔ اس حوالے سے ایک حدیث یاد آئی جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ۔۔ ایک دفعہ حضرت عبداللہ ابن مکتوم رضی اللہ عنہ جو کہ نابینا صحابی تھے نبی کریم ﷺ کے ہاں تشریف لائے تو وہاں حضرت ام سلمة اور حضرت میمونة رضی اللہ تعالی عنہما تشریف فرما تھی۔۔ تب نبی کریم ﷺ نے انھیں پردہ کرنے اور وہاں سے جانے کا حکم فرمایا۔۔ اس بات پر حضرت ام سلمه رضی اللہ تعالی عنھا نے فرمایا کہ اب...