Posts

Showing posts with the label Hafiza Khansa Akram

Ramaz e zeest by Hafiza Khansa Akram

*رمزِ زیست* حافظہ خنساء اکرم اس دنیا ۓ  پست و بالا میں حضرت انسان اپنی خواہشات کی پوری آب و تاب سے وارد ہوا ہے۔۔اور اسکی کما حقہ تکمیل کے لیے ہر عناصر استعمال کرنے کی سعی کرتا ہے مگر اکثر اوقات اپنی زیست کی تشنگی کو سیراب کرنے کے لیے کسی ایک ایسی ہستی کی طرف رجوع کرنا چاہتا ہے جو اسکے من کی بے کلی کا سدباب کرسکے۔۔پھر جب اس ہستی کا ادراک نصیب ہوجا ۓ  تو اس کے وصل کا عالمِ شوق    فرحت و سرور سے بھرپور ہوتا ہے مگر    یہ اس انسان کا نصیب ہوتا ہے جو اپنی انا کو لِل ٘ ہ تیاگ دے اور معرفت کا جام نوش کرلے۔۔۔۔۔ اور معرفت ( قرآن کریم)کے کما حقہ حصول کے لیے ہدایت لازمی امر ہے اور یہ محض چاہنے سے نہیں بلکہ اپنے طالب کے گڑکڑا کر دعا کرنے    اور ہر پل معبود کے مطابق ڈھلکنے اسکی توجیہات کو ہر بیان پر فوقیت دینے پر ملتی ہے۔۔۔۔ اور ان سب چیزوں کا احاطہ *سورہ فاتحہ* ہے۔۔ جو عابد کی زندگی کا لائحہ عمل مرتب کرتی ہے اور اس کو دنیا کی بلندیوں کو چھونے اور آغوش جنت میں جانے کےلئے ہر سمے خالق دنیا و آخرت سے باہم منسلک    رکھتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ ہر عرفان ...

Qalam ki hayat by Hafiza Khansa Akram

قلم کی حیات تحریر: حافظہ خنساء اکرم مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنے دعویٰ میں کتنی راست ہوں مگر پھر بھی آج تفکر کے در وا کرکے ماضی و حال کے آئینے میں عالم دنیا کا سراپہ دیکھنا  اوران میں ربط کی کڑیاں پڑونا چاہتی ہوں۔۔۔!!!!! کیا کرونا وائرس نے حقیقت کے دامن پر اس سمے ہی نمو دار ہونا تھا جب ایک طرف پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی تھی تو دوسری طرف انڈیا میں تیس کروڑ مسلمانوں کی شہریت منسوخ کرنے کا بل منظور ہونے جارہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔جب ایک طرف دو کروڑ کشمیری مسلمان پچھلے چند مہینوں سے اذیت ناک کرفیو میں مبتلا تھے تو دوسری طرف چین نے ایک پورے صوبے ایغور کے مسلمانوں کو پابند  سلاسل کیا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔  جب برما، اراکان،شام میں مسلمان بھسم ہو رہےتھے۔۔۔۔۔۔۔ : جب افغانستان ایک انوکھی جنگ میں مصروف تھا۔۔۔۔۔۔  جب فلسطین پر ٹرمپ ڈیل آف دی سینچری (2020-01-28) کرہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔  جب ایران امریکہ جنگ کے چٹکلے بھی اسی نازک موقع پر (2020-01-01 )سنائی دیے جارہے تھے ۔۔(جب ایران اپنے ہی فرعون جنرل قاسم سلیمانی کو عوام کے سامنے اپنی گری ہوئی ساکھ بحال کرن...