Social media ke samaji zindagi per asrat article by Nadia Tahir Ghuman
سوشل میڈیا کےسماجی زندگی پر اثرات نادیہ طاہر گھمن سوشل میڈیا گر سوچیں تو اللہ تعالٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ھے اور اگر انسانی حرکات کو دیکھیں، اسکے منفی استمعال کرتےلوگوں کی اطراف میں نظر گھمائیں تو ہم جان جائیں گے کہ ہماری قومیں کس طرح خدا تعالیٰ کی نعمت کا بے حد درجے تک غلط استعمال کر رہی ہیں ۔کس طرح مثبت ہوتے استمعال کو منفی روش اختیار کئے لوگ تباہی مچاتے زندگیاں روئی کی طرح اڑا کر تباہ کرتے طوفانوں کی شکل اختیار کر چکے ہیں ۔کس طرح تباہی کے دہانے پر کھڑی ہیں، آنے والی نسلیں کس دور میں داخل ہونے جا رہی ہیں۔ ہم جان جائیں تو یقین جانیں کبھی کسی اللہ کی دی نعمت کا غلط استمال نہ کریں ،نہ بھٹکیں۔ سوشل میڈیا کے فوائدونقصانات میں باری باری تفصلًا یہاں بیان کر وں گی فوائد فاصلے کم کرنے کا ایک اہم ذریعہ انٹرنیٹ بہت سے فاصلوں کو خود میں سمو کر اپنوں کی دوریاں مٹاتا اپنے پیاروں کو صحیح سلامت دیکھ کر دلوں کو راحت پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوا ہے ۔ماں اپنے بیٹے کو خود کے قریب محسوس کرتی ہے جو کوسوں دور بیٹھا بات کر رہا ہوتا ہے تو وہیں اور بھی رشتوں...