Posts

Showing posts with the label Ahmi Khan

Dastan e Neelum Article by Ahmi Khan

Image
"داستانِ نیلم" "ایمی خان" شہر طلسمیات شہر مظفرآباد میں بہتے دریا ۓ  نیلم کی کہانی نیلم کی ہی زبانی...... جب نیلم کنارے جاؤ تو اس کے پانی کی سرسراہٹ میں بہہ جانے والوں کی سسکیاں اور آہیں سنائی دیتی ہیں.نیلم کو خونی دریا کہا جاتا ہے یہ اپنی موجوں میں ناجانے کتنے لوگوں کے پیاروں کو بہا لے گیا بظاہر یہ چپ چاپ اپنی موج میں بہتا ہوا محسوس ہوتا ہے لیکن غور کرو تو یہ کہانیاں سناتا ہوا محسوس ہوتا ہے...... یہ اپنے سینے میں بہت سوں کے دکھ،بہت سوں کے درد اور بہت سوں کے راز دفن کیے ہو ۓ  ہے.اس کی طرف دیکھو تو ایسے لگتا ایک طلسم سا ہے جو ہمیں اسکی طرف کھینچتا ہےہمیں اپنے پاس بولاتا ہے اور کہتا ہے جب تھک جاؤ تو میرے آنگن میں آکر بیٹھو اور اپنے سارے دکھ درد کے قصے مجھے سنا جاؤ،میں سب اپنے سینے میں دفن کر لوں گا میرے آنگن میں چلتی ٹھنڈی ہوائیں تمہارے دل و دماغ میں چلتی جنگ کو اپنے ساتھ اڑا لے جائیں گی اور میری اچھلتی لہریں جب تمہارے پاؤں سے ٹکرائیں گی تو ٹھنڈک کا احساس تمہارے دل و دماغ میں اتر جا ۓ  گا. ..... تمہارے اندر چلتی جنگ رک جا ۓ  گی اور تم گھٹنوں میں سر دے ک...