Soda by Syed Khizar

سودا

By syed khizar

گھر کی پیلی بتیاں جل رہی تھیں جبکہ سفید چمکدار اور تیز روشنی والی بتیاں بند تھیں، یہ رات کا وہ پہر تھا جب سب اپنے کمروں میں سونے سے پہلے جھگڑے یا پھر دوسروں کی غیبت کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔

کمرہ اس وقت بند تھا جب اچانک سے کمرے کی کانچ کی کھڑکی پر سفید روشنی چمکی۔ یہ اس بات کو ظاہر کرتی تھی کہ کسی نے صحن کی سب سے زیادہ چمکدار بتی کو جلایا ہے اور کوئی مصلہ ضرور ہوا ہے۔ آہستہ آہستہ کرکے اس محل نما گھر کے تمام کمرے کھلتے گئے اور سب صحن کی طرف دیکھنے لگے۔ گھر بکھرا ہوا تھا۔ جگہ جگہ پر کرسیاں رکھی ہوئی تھیں اور ساتھ انکے غلاف بھی۔

 

سب کی نظر ایک ہی جانب گئی۔ صحن کے بیچ و بیچ وہ بیٹھی ہوئی تھی۔ اسکی آنکھوں سے آنسو قطار کی مانند بہہ رہے تھے جوکہ کاجل کی وجہ سے کالے ہوگئے تھے۔ اسکی آنکھیں لال تھیں اور اسکی گود میں اسکا بیٹا لیٹا ہوا تھا۔ وہ بن آواز رو رہی تھی۔

"یہاں کیوں بیٹھی ہے؟ کیا تماشہ ہے یہ؟ اور دوپٹہ پہن کمبخت، ابھی شادی ہونے والی ہے تیری اور دیکھ کیسے اپنی نمائش کروارہی ہے، لگتا ہے ایسے ہی مردوں کو اپنے جال میں پھساتی ہوگی، ورنہ کون اس لٹکی ہوئی کھال کو خریدتا ہے" بوڑھی آواز میں وہ اس گھر کی سرپرست، بی رانی تھیں۔

"رو کیوں رہی ہے تو؟ پہلی بار سودا نہیں ہورہا تیرا جو دلہنوں کی طرح رو رہی ہے۔ اور یہ شادی تو نام کی ہے، تیرے عاشق کی خواہش ہے"، چچا میاں طنزیہ مسکرائے۔ صحن میں پھر سے چند لمحوں کی بلکل خاموشی ہوگئی۔ اور چند لمحوں بعد وہ بولی؛

"زہر۔ ۔ ۔ ۔ دیا- - - - کس نے۔ ۔ ۔ ۔ دیا۔ ۔ ۔ ۔ میرے بیٹے۔ ۔ ۔ ۔کو۔ ۔ ۔ ۔ کس نے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دیا۔ ۔ ۔ ۔زہر۔ ۔ ۔ ۔؟" وہ ایک جملہ بھی ٹھیک سے بول نہ پائی۔

"ہاں میں نے دیا تھا زہر تیری اولاد کو۔ ظاہر سی بات ہے کوئی بھی مرد تجھے بچے کے ساتھ قبول کرنے سے رہا۔ ایک تو اتنی مشکل سے سودا ہوا ہے۔ تجھے میرا شکر گزار ہونا چاہیئے کہ اس شکل کا بھی سودا ہوگیا اور یہاں تو الٹا سوال کررہی ہے۔ اور جہاں تک بات اس بچے کی تھی تو وہ تو واپس ہوجائے گا۔ اسکو لگالینا سینے سے، چل اٹھ جا کمرے میں، ایک تو یہ فضول شادی کا جھنجھٹ ہے تیرے عاشق کا۔ لگتا ہے بڑا پیار کرتا ہے تجھ سے۔ ۔ ۔ ہائے کاش ہمارے بھی ہوتے ایسے عاشق۔ ۔ ۔ ۔" بی رانی اسکے سامنے اسکی گود میں پڑے مردہ بچے کو لات مارتے ہوئے کمرے کی طرف چل دیں۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Age Difference Romantic Urdu Novels List

Rich & Arrogant Hero Based Novel List

Phir hua yun by Saima Akram.