Mere dard ki dawa koi kion kar krey koi by Umm E Hureyrah
Merey dard ki dawa koi kion kar karey by Umm E Hureyrah آج جب پہلی بار کچھ لکھنے کی جرأت کر کے قلم اٹھایا تو شدت سے یہ احساس پیدا ہوا کہ مجھ سے بہت اچھا اور بہتر لکھنے والے موجود ہیں۔ نئے لکھاریوں کی اتنی مجال کہاں کہ ان کے مقابل آ سکیں۔ لیکن پھر بھی یہ امید ہے کہ میری یہ خفیف سی کاوش شائد قارئین کو غور و فکر کی دعوت دے سکے۔ میرے بہت سے محترم اور عزیز لکھنے والوں نے مختلف پہلوؤں پر بہت عمدہ لکھا۔ کسی نے کرپشن سے پردہ اٹھایا ، کسی نے معاشرتی مسائل سکا احاطہ کیا۔کسی نے معاشی پہلو کو اجاگر کیا ، کسی نے سیاستدانوں کو آئینہ دکھایا تو کسی نے جرائم اور دہشت کردی کو موضوع گفتگو بنایا۔ حتیٰ کہ ہر ایک نے حق جوئی کی خاطر ابلاغی جہاد کیا۔ لیکن شائد اب تک بدقسمتی سے کسی مسلے کا سد ِّباب ممکن نہ ہو سکا ۔ آخر کیوں ؟ اس کیوں کا جواب کوئی دوسرا تسلی بخش دے ہی نہیں سکتا۔ اگر ہم خود سے پوچھیں تو اکثر ہم اپنی آنکھیں بند کر لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ سوچ کر کہ ایک اکیلے شخص کے بدل جانے سے کیا ہو گا۔ دوسروں کی ظاہری برائیاں ہمیں نظر آ جاتی ہیں۔ اسے کیا پہننا چاہیےتھا، کیا کھ...